ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / انکولہ پٹن پنچایت کے صدر کو عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری

انکولہ پٹن پنچایت کے صدر کو عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری

Tue, 02 Aug 2016 20:07:05    S.O. News Service

کاروار2؍اگست (ایس او نیوز)انکولہ پٹن پنچایت کی حدود میں جن منصوبوں پر عمل پیرائی ہوئی ہے اس میں بہت زیادہ گھوٹالہ ہونے کی رپورٹ لوک آیکتہ نے دی تھی۔ اس پس منظر میں پٹن پنچایت کے صدر بھاسکر نارویکر کو عہدے کے ہٹانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ پٹن پنچایت کے چیف افیسر ارون نائک، جونیئر انجینئر بھاسکر گوڈا،ڈسٹرکٹ ٹاون ڈیولپمنٹ کے افیسر آر پی نائک، اسسٹنٹ ایکزیکٹیو انجینئرملیکا ارجن گوپ شیٹی کے خلاف محکمہ جاتی تحقیقات کا بھی حکم دئے جانے کی اطلاع تاخیر سے موصول ہوئی ہے۔
لیکن ٹاون پلاننگ محکمہ کے افیسر صدیق پاشاہ کی طرف سے اپریل میں احکامات جاری ہونے کے باوجودابھی تک کسی کے خلاف بھی کارروائی نہیں ہوئی ہے۔بھاسکر نارویکر پٹن پنچایت صدر کی حیثیت سے ابھی بھی بحال ہے تو بقیہ چار ملزمین میں سے ایک چیف افیسر کا پروموشن ہوا ہے۔ جونیئر انجینئر بھاسکر کا جلد ہی پروموشن ہونے والا ہے۔
کہاجاتا ہے کہ 2010- 11میں انکولہ پٹن پنچایت کے تحت کچھ منصوبوں کو پورا کیا گیا تھا۔اُپ لوک آیوکتہ کی رپورٹ بتاتی ہے کہ اس میں مالی بدعنوانی ہوئی ہے اور حکومت کو20,43,877 روپے کا چونا لگایا گیا ہے۔اور اس کے ذمہ دار مندرجہ بالا چار افسران اور ایک منتخب عوامی نمائندہ یعنی پٹن پنچایت صدر کو بتاتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی تھی۔اسی منظر میں حکومت کے متعلقہ محکمہ کی جانب سے کارروائی انجام دینے کا حکم جاری کیا گیا تھا۔
کہتے ہیں کہ کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے پٹن پنچایت صدر کو شو کاز نوٹس جاری کی گئی تھی جس کے تحریری جواب میں بھاسکر نارویکر نے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کرتے اپنے خلاف ہوئے کسی بھی قسم کی کارروائی پر روک لگانے کی مانگ کی تھی۔لوک آیوکتہ کی رپورٹ اور اس کے بعد بھاسکرنارویکر کی طرف سے شوکاز نوٹس کا جائزہ لینے کے بعدسرکار کی طرف سے انہیں عہدے سے ہٹانے کا حکم جاری کیا گیا تھا۔مگر چار مہینے کے گزرنے کے باوجود اس پر عمل درآمد نہیں ہوا ہے۔
 


Share: